جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مہنگی ترین اسپورٹس کار لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی

کار

یارک شائر: نئی چمچماتی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی اسپورٹس کار لیمبورگینی خرید نے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق برطانیہ کی ریاست مغربی یارک شائر میں مہنگی ترین اسپورٹس کار لیمبورگینی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی لیمبورگینی کی قیمت 2 لاکھ پونڈز یعنی پاکستانی لگ بھگ 4 کروڑ روپے تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق اس حادثے کی وجہ لیمبورگینی اسپورٹس کار کی تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے گاڑی کو شو روم سے نکالنے کے 20 منٹ بعد ہی وہ سڑک پر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ یارک شائر کی ایم 1 موٹر وے پر یہ حادثہ پیش آیا اور گاڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے سڑک کے بیچ میں ہی رک گئی اور پیچھے سے آنے والی وین کی گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ لیمبورگینی سے ٹکرانے والی وین کے ڈرائیور کے سر پر ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں