جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات نے دوبارہ مدینے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

مہوش

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے دوبارہ مدینے جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی دانش کے ساتھ مسجد نبوی کے سامنے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوبارہ ان مقدس مقامات کی زیارت سے شرفیاب ہونے کی بے تابی ظاہر کردی۔

انھوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس مقامات کو دیکھنے اور مبارک لمحات کو دوبارہ محسوس کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔

مہوش حیات نے مسجد نبوی کے روبرو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے نعتیہ شعر ’اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا، بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جاۓ گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے‘ تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں