جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے: فردوس عاشق

تعارف

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے، میری تربیت میں میرے والدین کا اہم کردار ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے، میری تربیت میں میرے والدین کا اہم کردار ہے، پروفیشنل ازم کے ساتھ اچھا انسان ہونا بہت ضروری ہے اور میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کیلئے نہیں آئی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ناممکن کو ممکن کر کے حکومتی ایوانوں میں آئیں ہیں، انہوں نے دکھی انسانیت کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا ہے، شوکت خانم غریب اور مستحق مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، وزیراعظم کا دامن صاف ہے: فردوس عاشق

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تعارف اسلامی فلاحی ریاست کا تعارف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے۔ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے کو اپنے مقصد کو نہیں بھولنا چاہیئے، طبی شعبے سے وابستہ ہرفرد کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہونا چاہیئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک کے ہیلتھ سیکٹر کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا ہے اور ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ نظام کو تبدیل کرنے پر مزاحمت ہوتی ہے، طب کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف گامزن ہیں اور ملک میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں