جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں، فیصلہ محفوظ

نشر

لاہور: مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” کل آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں سول کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سول عدالت میں ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے ماہم جمشید نامی خاتون نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے درخواست دائر

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے، عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج نہیں ڈالے ہیں۔

خاتون نے استدعا کی کہ عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں