جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

میسی کا اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے بعد میراڈونا کو خراج عقیدت

فتح

بارسلونا: اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے بعد لیونل میسی نے مرحوم ڈیگو میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپینش فٹبال لیگ میں اوساسنا کے خلاف اپنی ٹیم بارسلونا کو 0-4 سے فتح دلانے کے بعد لیونل میسی نے مرحوم ڈیگو میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔

میسی نے شرٹ اتاری جس کے نیچے اپنے آبائی کلب نیویل کی 10 نمبر کی شرٹ پہن رکھی تھی، میراڈونا نے 1993 میں مختصر وقت کیلیے اس کلب کی نمائندگی کے دوران 10 نمبر کی جرسی زیب تن کی تھی۔

میسی نے میراڈونا کی طرح ہی ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے مگر ان کا رخ آسمان کی جانب تھا۔

متعلقہ خبریں