جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

طوفانی بارشوں

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آنے والے ہفتے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوچکا ہے۔ ملک کے بالائی اور سینٹرل علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز بھی ہلکی اور تیز بارش، ندی نالوں میں طغیانی

راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، سرگودھا، لیہ، خوشاب، حافظہ باد، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جمعہ، ہفتہ اور پیر کو ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔

معرات اور جمعے کی درمیانی شب میں طوفانی بارشوں کا رخ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال ،ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولپور کی جانب ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں