جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

میکسیکن بیکرز نے دنیا کا سب سے بڑا روٹیوں کا موزائک بنادیا

موزائک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بیکرز نے دنیا کا سب سے بڑا روٹیوں کا موزائک بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ موزائک 20 ہزار 689 روٹیوں کے ٹکڑوں سے 2 ہزار 222 مربع فِٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

گینیز عالمی ریکارڈز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ زیکٹلان پیوبلا نامی میونسپل میں پانچ بیکرز کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا روٹیوں کا موزائک بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا

ٹیم نے موزائک پر لا کیٹرینا نامی روایتی ڈھانچہ بنایا جس کے حوالے سے پورے میکسیکو میں چھٹی منائی جاتی ہے۔

گینیز عالمی ریکارڈز کا کہنا تھا کہ نان بائیوں کو ریکارڈ کے لیے روٹیاں بنانے میں دو ہفتے لگے۔

متعلقہ خبریں