جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بالوں کی جگہ سر میں سونے کی چین لگوانے والا میکسیکن ریپر

سونے

مختلف نظر آنے کی چاہ میں میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی چینیں پیوست کروالیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ اس کے علاوہ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیطان بننے کا شوق، آدمی نے اپنی ناک کٹوادی

ریپر کا اپنے اس مخصوص اسٹائل سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا، میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے اسٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dan Sur (@dansurig)

صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں جب کہ کچھ مداح ان کے اس لک کو کافی پسند بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں