جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چاول کی خریداری کیلیے میکسیکو کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد، پاکستانی تاجر فائدہ اٹھائیں : مشیر تجارت

چاول کی خریداری کیلیے

اسلام آباد : مشیر تجارت نے کہا ہے کہ چاول کی خریداری کیلیے میکسیکو کا تجارتی وفد پاکستان آئے گا، پاکستانی تاجر فائدہ اٹھائیں۔

مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ‏چاول کی خریداری کیلیے میکسیکو کا تجارتی وفد جون یا جولائی میں پاکستان آئے گا، وفد پاکستان کے چاول برآمدکندگان سے ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

انہوں نے کہا کہ ‏میکسیکو کا وفد پاکستان کے برآمدی چاولوں کا جائزہ لے گا۔ ‏پاکستان رائس ایکسپورٹرز اس دورے سے فائدہ اٹھائیں۔ ‏میکسیکو نے پاکستانی سے چاول کی درآمدات کچھ عرصے سے بند کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں