جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

میکسیکو: گٹر لائن سے دیو قامت چوہا نکل آیا، شہری خوفزدہ

چوہا

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے۔

مکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے گٹر کی مین لائن بند ہوگئی تھی جسے کی صفائی کےلیے گٹر لائن میں اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت چیز پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔

صفائی کرنے والے عملے نے گٹر کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑے چوہے سے سامنا ہوا، جسے دیکھ کر عملہ بھی خوفزدہ ہوگیا۔

لیکن جب قریب گئے تو پتا چلا کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کے لیے تیار کیا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا اور کئی برسوں بعد گٹر لائن سے یہ روئی سے بھرا ہوا کھلونا برآمد ہوگیا۔

متعلقہ خبریں