جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ کا 2020 میں ونڈوز7 کی اپڈیٹ بند کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی نے 2020 کے آغاز سے مشہور آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 7‘ سسٹم اپڈیٹس کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانونی طور پر ونڈوز 7 استعمال کرنے والے افراد اگلے سال 14 جنوری کے بعد ونڈوز کی جانب سے اپ ڈیٹس موصول نہیں کرپائیں گے۔

مشہور سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے بہترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز سیون کی اپڈیٹشن 2020 میں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ونڈوز 7 کا تجارتی و کاروباری صارف ہے تو اسے اضافی فیس پر ونڈوز7 کی سیکیورٹی اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ان اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود بخود انسٹال کرلیتا ہے، اگرچہ اپ ڈیٹس نہ ملنے کی صورت میں آپریٹنگ سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس کی سیکیورٹی کو خطرات ضرور لاحق ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے تحفظ کے لئے انسٹاگرام میں نیا فیچر متعارف

واضح رہے کہ ونڈوز7 کے بعد 22 جولائی 2009ء کو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم لانچ کیا گیا، اگرچہ یہ بھی بہت کامیاب رہا تھا لیکن اس کی کامیابی کی شرح ونڈوز ایکس پی کے مقابلے میں کم تھی۔

متعلقہ خبریں