جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، گیارہ فوجی ہلاک

گیارہ فوجی ہلاک

انقرہ : فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثے کے باعث گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل بھی شامل ہے۔ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی میں 238 فوجی افسروں کی گرفتاری کا حکم

ترک وزارت دفاع کے مطابق کوگر ہیلی کاپٹر کی بن گیول ائیر پورٹ سے فلائٹ کے بعد کنٹرول ٹاور کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ہے، حادثے میں نو فوجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ دو فوجی اسپتال میں چل بسے، حادثے میں چار فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں