جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی کوریا میں فوجی میٹنگ، جوہری ہتھیاروں کو تعینات کرنا چاہتا ہے : سرکاری میڈیا

جوہری ہتھیاروں کو تعینات

پیانگ یانگ : شمالی کوریا میں ہونے والی میٹنگ نے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، سرکاری میڈیا کے مطابق جوہری ہتھیاروں کو تعینات کرنا چاہتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کی زیر صدارت سینٹرل ملٹری کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں کورین پیپلز آرمی کے فرنٹ لائن یونٹوں کے آپریشن کے فرائض کی تصدیق اور آپریشن میں ترمیم کے کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک تجویز یہ ہے کہ ملک حریفوں کی کشیدہ سرحد کے ساتھ جنوبی کوریا کو نشانہ بنانے والے میدان جنگ میں جوہری ہتھیاروں کو تعینات کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں مارٹر شیل پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

جنوبی کوریا کے پرائیویٹ سیجونگ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر تجزیہ کار چیونگ سیونگ چانگ نے کہا کہ میں اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہوں کہ جوہری ہتھیاروں کو آگے بڑھانے کے لیے میٹنگ میں گہرائی سے بات کی گئی ہے۔

تجزیہ کار چیونگ نے کہا کہ توقع ہے کہ شمالی کوریا اجلاس کے بعد اپنے ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کرے گا، انہوں نے کہا کہ 2013 میں اس کا تیسرا جوہری تجربہ بھی سینٹرل ملٹری کمیشن کی ایک اور میٹنگ کے چند دن بعد ہوا تھا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان کم جون رک نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ شمالی کوریا سے متعلقہ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ خبریں