جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان سے فوجی مشن ختم، سفارتی مشن شروع ہوچکا ہے : امریکی وزیر خارجہ

افغانستان سے فوجی مشن

واشنگٹن : انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ خطرے کے باوجود انخلاء مکمل کیا گیا، افغانستان سے فوجی مشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہوچکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان پر بریفنگ میں کہا کہ ہماری فورسز نے کابل انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کے شدید خطرے کے باوجود شہریوں کا انخلاء مکمل کیا گیا۔ چار روز قبل خودکش حملے میں 13 امریکی فوجیوں نے جانیں گنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کو شکست ہوئی، عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں : طالبان

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے سفارتی موجودگی ختم کر رہے ہیں۔ قطر میں امریکی سفارت کار افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ افغانستان میں 100 سے 200 امریکی تاحال موجود ہیں۔ غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلاء میں مدد اور تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان دستاویزات رکھنے والے شہریوں کو انخلاء کی اجازت دیں گے۔ وسیع البنیاد حکومت افغان عوام کی ترجمانی کرسکے گی۔ نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد سامنے رکھ کر قائم کریں گے۔ افغانستان سے فوجی مشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں