جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

منال خان اور احسن محسن کا ولیمہ ہوگیا، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

منال خان اور احسن محسن کا ولیمہ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کراچی میں کیا گیا جس میں ان کے اہلخانہ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں منال خان کی شادی تقریبات کا آغاز: ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سِلور رنگ کا خوبصورت لانگ گاؤن زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ احسن نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا ہوا ہے۔

 

اداکارہ نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ احسن محسن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں منال خان کی شادی تقریبات کا آغاز: برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

خیال رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

متعلقہ خبریں