جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

منی بجٹ نہیں آئیگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہوگیا

آئی ایم ایف

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

دونون وفود کے درمیان مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ رواں سال جون تک ٹیکسز میں اضافہ اور ٹیکس ہدف میں کمی نہیں ہوگی۔

وزارت خزانہ نے یقین دہانی کرائی کے پاکستان کی جانب سے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ آمدنی بڑھانے کے لیے نان ٹیکس آمدن کو بڑھایا جائے گا، نجکاری کے روڈ میپ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ نان ٹیکس آمدن میں 400 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا۔

مذاکرات میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ سیلز ٹیکس کا ریٹ 18 فیصد نہیں ہوگا، اس کی شرح 17 فیصد پر ہی برقرار رکھی جائے گی، جون تک ٹیکسز میں اضافہ بھی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کا آغاز، وفد قومی اسمبلی کا دورہ کرے گا

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کرتے ہوئے خسارے اور نقصانات میں کمی کا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔

آئی ایم ایف مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر مطمن ہے۔ دونوں فریقین 10 روزہ مذاکرات کا الگ الگ اعلامیہ جاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں