جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزراء اور عوامی نمائندے فیلڈ میں جاکر صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں : کامران بنگش

وزراء اور عوامی

پشاور : کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزراء اور منتخب عوامی نمائندے فیلڈ میں جاکر صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان صوبہ بھر میں جاری صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزراء اور منتخب عوامی نمائندے فیلڈ میں جاکر صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ شکایات موصول ہونے پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ بلدیات اور سینی ٹیشن کمپنیوں کے ہزاروں اہلکار گلی محلوں سے الائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو ای ٹی لاہور میں 100 سال بعد پہلی خاتون پروفیسر کی تقرری

ان کا کہنا تھا کہ الائشوں کی صفائی کے لئے سینکڑوں ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ٹرانسفر اسٹیشنوں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں ڈمپنگ سائٹ لے جائیں جا رہی ہیں۔ کلیکشن پوائنٹس اور کنٹینرز کی صفائی کر کے چونا ڈالا گیا ہے۔

کمران بنگش نے بتایا کہ عید کے پہلے روز صرف پشاور سے 4 ہزار 442 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر 20 سے زائد ٹرانسفر سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پشاور صفائی آپریشن میں 563 گاڑیوں سے لیس 2600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں