جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سوشل میڈیا پر ریلوے میں نوکریوں کا اشتہار جعلی ہے، وزارت ریلوے

لاہور: وزارت ریلوے نے سوشل میڈیا پر جاری نوکریوں کے اشتہار کو جھوٹا قرار دیدیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار من گھڑت ہے، پاکستان ریلوے نے بھرتیوں کے لیے کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے۔

ریلوے بھرتیوں کے اشتہارات اخبارات اور پیپرا کی ویب سائٹ پر جاری کرتا ہے، بھرتیوں کے خواہشمند کسی بھی آسامی کے لیے درخواست اور فیس جمع نہ کروائیں، من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر اس فعل سے باز رہیں۔

ریلوے نے خبردار کیا کہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ریلوے نے متعلقہ اداروں کو جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

متعلقہ خبریں