جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میر حاصل بزنجو کو آج خضدار میں سپرد خاک کیا جائے گا

آج سپرد

کراچی : میر حاصل بزنجو کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کرجانے والے سینئر سیاستدان میر حاصل بزنجو کو آج شام 5 بجے خضدار کے قریب آبائی گاؤں نال میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

میر حاصل بزنجو کے انتقال پر وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا اور نیشنل پارٹی نے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان بھی کردیا۔

میر حاصل بزنجو کی میت نجی اسپتال سے ایدھی سرخانے منتقل کی گئی، جہاں سے غسل و کفن کے بعد خضدار روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں