جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمان انتقال کرگئے

جنگ گروپ

کراچی: جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔

 میر خلیل الرحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ میں میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔

میر خلیل الرحمٰن نے جنگ گروپ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا اور میڈیا گروپ کو وسعت دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے انہیں ایک ‘شائستہ اور سادہ آدمی’ کے طور پر یاد کیا۔

واضح رہے میر شکیل الرحمن لاہور نیب کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے اور انہیں اپنے بیمار بھائی سے ملاقات کے لیے گزشتہ روز ہی کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 12 مارچ کو احتساب کے قومی ادارے نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو اراضی سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔

آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو تبلیغی مراکز سے متعلق ہدایات جاری کردیں

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو 28 فروری کو طلبی سے متعلق جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق انہیں 1986 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی جانب سے غیر قانونی طور پر جوہر ٹاؤن فیز 2 کے بلاک ایچ میں الاٹ کی گئی۔

دوسری جانب جنگ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ پراپرٹی 34 برس قبل خریدی گئی تھی جس کے تمام شواہد نیب کو فراہم کردیے گئے تھے، جن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی دستاویز بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملکی صحافت کے لیے ان کی خدمات کو آنے والے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز انہیں اپنے علیل بھائی سے ملاقات کے لیے کراچی جانے کی اجازت دینے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم نیب حکام ان کو کراچی لے کر نہیں پہنچے اور وہ آخری دنوں میں اپنے بھائی میر جاوید رحمان سے نہ مل سکے۔

 

متعلقہ خبریں