جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

مصباح

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مصباح الحق کے پاس قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کے عہدے تھے تاہم انہوں نے اب چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کی وجہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی یا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس ذمہ داریاں لے رکھی ہیں اس لیےعہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کوچ اور چیف سلیکٹر رہیں گے: وسیم خان

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے سےمتعلق مختلف باتیں کی جارہی ہیں، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ میری اپنی چوائس ہے، جو افواہیں ہیں وہ غلط ہیں اگر سچ ہوتیں تو دونوں عہدے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری 30 نومبر تک نبھاؤں گا، آئندہ کوچنگ پر فوکس رکھوں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ دو بڑے عہدے ہونے کی وجہ سے مصباح الحق پر دباؤ بھی تھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا بھی جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ مصباح الحق کو گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں