جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کوچ اور چیف سلیکٹر رہیں گے: وسیم خان

ٹی

لاہور: مصباح الحق کی کوچنگ اور سلیکشن کی صلاحیتوں کا جائزہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد لیا جائے گا،چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے واضح کردیا ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوچ اور چیف سلیکٹر کی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر مصباح الحق کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں