جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کیلئے ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا

مصباح

کراچی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے اگلی تمام سیریز کے لیے 11 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب بابر اعظم با اختیار کپتان بن کر ٹیم منتخب کریں گے، ہیڈ کوچ کا کردار صرف مشاورت کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کمیٹی کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 11 رکنی ٹیم منتخب کرنے کا حتمی اختیار کپتان بابر اعظم کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز وقار یونس، یونس خان اور دیگر سے مشاورت کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں