میشاء شفیع نے ہراسگی کا الزام لگانے کی دھمکی دی : عمران خان کے بھانجے کا الزام

لاہور: گلوکارہ میشاء شفیع نے اپنی ٹیم کے ذریعے بیرسٹر حسان خان نیازی کیخلاف بھی ہراسگی کے الزام سامنے لانے کی دھمکی دے دی۔ حسان خان نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی نے الزام لگایا کہ ہے کہ میشاء شفیع کی ٹیم نے میرے خلاف می ٹو سکینڈل لانے کی دھمکیاں دیں ہیں، تا کہ میں انکی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے خاموش رہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر میشاء اور نگہت داد کو ملنے والے کڑروں روپے کی غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے سوال اٹھائے تھے۔ میشاء اور اس کی ٹیم می ٹو مہم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کی فنڈنگ کے حوالے سے سوال پوچھنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حسان خان نیازی نے مطالبہ کیا کہ ایف ای اے میشاء کی وکیل نگہت داد کو ملنے والی فنڈنگ کی تحقیق کرے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ نگہت داد ذاتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے می ٹو مہم کا استعمال کررہیں ہیں، آپ جتنا مجھے بلیک میل کریں گے، میں اتنا ہی آپ لوگوں کو اتنا ہی بے نقاب کروں گا۔

قبل ازیں عدالت میں علی ظفر بھی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں کہ ان پر الزام عائد کرنے والی خواتین کا تعلق براہ راست نگہت داد سے ہے اور انہیں منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا۔