جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان حکومت کا سول اسپتال میں بدانتظامی پر تحقیقات کا فیصلہ

سول اسپتال میں بدانتظامی

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صحافی کی درخواست پر سول اسپتال میں بدانتظامی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی۔

محکمہ صحت بلوچستان نے آٹھ اگست کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں بدانتظامی کی تحقیقات کے لئے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت حسن اللہ ترین، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ صحت جمیل احمد اور ٹرامہ سینٹر سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹراعظم بابر پر مشتمل ہے۔ کمیٹی سیئنر صحافی علی شاہ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : چمن بارڈر پر 40 سال پہلے کا دور ختم ہوچکا، غیر قانونی داخلہ نہیں ہوسکتا : ضیاء لانگو

سینئیر صحافی علی شاہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد ائیر پورٹ روڈ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے۔ سول اسپتال میں پولیس، پولیس سرجن اور طبی و نیم طبی عملے کی جانب سے ان کے والد کو زخمی حالت میں سول اسپتال لانے والے افراد کے نام درج نہیں کئے گئے۔

صحافی نے بتایا کہ سول اسپتال لانے والے افراد ان کے والد کی لاش سول اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، جس کی انکوائری کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائے۔

متعلقہ خبریں