جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مصر: شہری کے معدے سے نوٹوں کے بنڈل برآمد

نوٹوں

قاہرہ : ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مصری شہری کے معدے سے نوٹوں کی تھپیاں نکال لیے۔

مصری دارالحکومت قاہرہ ایک شخص کو معدے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیا تو حیران رہ گئے کیونکہ مریض کے معدے میں کوئی غیر معمولی چیز موجود تھی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کے معدے میں ہزاروں مصری پاؤنڈ بنڈل کی صورت میں موجود تھے۔

ایکسرے کے بعد مریض نے ڈاکٹروں کے سوال کرنے پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے نوٹوں کے بنڈل وقفے وقفے سے نگل لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور تھیلیاں برآمد

مصری ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت دیکھ کر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ خدشہ تھا کہ معدے میں موجود نوٹ نظام ہضم کو متاثر کرسکتے ہیں جس سے بعد میں مشکل صورتحال ہیدا ہوسکتی تھی۔

متعلقہ خبریں