جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں : بابر اعظم

گراؤنڈ میں پریکٹس

لاہور : بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہاں کے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں۔ ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔ ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کرکٹ گراؤنڈ میں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں۔ اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر کرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں