جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کا 68 واں یوم پیدائش

معین اختر

مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کا 68 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختر وہ نام ہے، جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔

معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1966 میں 16 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، معین اختر کی وجہ شہرت کسی ایک شعبے کی مرہون منت نہیں تھی، وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔

بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایت کار معین اختر نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا، ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں روزی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا چھوڑے 19 برس بیت گئے

ان کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں، بچاؤ معین اختر سے، ٹارزن معین اختر، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، بایونک سرونٹ، بس جانے دو معین اختر، قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے 1974 میں فلم "تم سا نہیں دیکھا” کے علاوہ مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں کام کیا۔

یہ وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

پاکستان کی پہچان بننے والے معین اختر کا انتقال 22 اپریل 2011 کو کراچی میں ہوا، مگر اپنے مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔

متعلقہ خبریں