جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایم ایل ون منصوبہ پر 30 اگست کو ٹینڈر دینے جارہے ہیں: شیخ رشید

ایم

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پر تیس اگست کو ٹینڈر دینے جارہے ہیں، وزیر اعظم سے درخواست کی ایم ایل ون کے افتتاح کے لئے چینی صدر کو سنگ بنیاد کی دعوت دی جائے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون کی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا ہم نے ماڈرن ریلوے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزراء کرپشن نہیں کررہے اگر کوئی کرے گا تو وہ نہیں بچے گا سپریم کورٹ عمران خان کو صادق و امین کہہ چکی ہے وہ پانچ سال پورے کریں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کی اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکلنے کا بیان دیتے ہوئے کہامکہ یہ بہت سیانے ہیں رات کو فون آتے تو اسمبلی میں خاموشی سے ووٹ دے دیتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزارت چھوڑ دوں گا لیکن کسی کو نوکری سے نہیں نکالوں گا، سترہ اگست سے دس بند ٹرینیں عوام کے لئے کھول رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں