جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف سےمذاکرات میں ڈیڈلاک کے تاثر کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ حکام نے کہا ہے کہ دونوں فریق مسودے پرآمادہ ہیں اورامید ہے کہ جلد ہی معاہدہ طے پا جائے گا

وزارت خزانہ حکام کے مطابق معاہدے کے مسودے اور اعداد و شمار کا جائزہ آئی ایم ایف ہیڈ آفس میں لیا جارہا ہے، جلد ہی معاہدے پر پیش رفت ہوگی۔

حکام کے مطابق دونوں فریق مسودے پرآمادہ ہیں اورامید ہے کہ جلد ہی معاہدہ طے پا جائے گا، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی ڈیڈلاک موجود نہیں ہے، دونوں فریق مسائل اور مشکلات پر بہتر انداز میں بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں