جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماڈل علیزے گبول بھی کورونا سے متاثر

گبول

کراچی: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ادکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ماڈل علیزے گبول نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

علیزے گبول نے بتایا کہ ’انہیں سب سے پہلے تیز بخار تھا لیکن اب انہیں کورونا وائرس کی بہت کم علامات ہیں جب کہ انہوں نے اپنے آپ کو گھر ہی میں قرنطینہ کر لیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنی بیٹی اور شوہر سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک متعدد اداکار اور اداکارائیں متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں