جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ماڈل متھیرا کار حادثے میں بال بال بچ گئیں

پاکستانی ماڈل متھیرا کار حادثے میں بال بال بچ گئیں

دبئی:  پاکستانی ماڈل و اداکارہ متھیرا گزشتہ روز دبئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئی

26 سالہ ماڈل متھیرا نےحادثے کی خبر انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خوش قسمتی سے متھیرا حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر بھی شیئر کی جو بہت ہی بری حالت میں ہے۔متھیرا نے حادثے میں بال بال بچ جانے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا خدا نے مجھے ایک اور زندگی سے نوازا ہے اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں