جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماڈل ایان علی نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

شوبز میں

لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستانی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘یقین ہے کہ یہ گانے مداحوں کو پسند آئیں گے’۔

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے بتایا کہ تمام نئے گانے ایک یا 2 ہفتے میں ریلیز کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں