جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نرندرا مودی کا یوم پاکستان پر وزیراعظم کو مبارکباد

کراچی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے یوم پاکستان کی مبارکباد سی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ پرامن خطے کی طرف آگے بڑھیں۔ اس کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  نے ٹوئٹ میں کہا کہ کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے اور پیغام دی ہے کہ یہ وقت ہے برصغیر کے عوام جمہوری، پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کے پیغام کو خوش آمدید کہتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں یوم پاکستان کے موقع پر بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کرنے کا وقت ہے۔  ان کا ٹوئٹ میں مزید میں کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ  مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بات ہونی چاہئیے۔ اور عوام کی خوشحالی کے لئے بھارت سے مذاکرات کریں گے  ۔

متعلقہ خبریں