جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مودی حکومت نے کشمیری عوام کی آزادی چھین لی ہے، کانگریس لیڈر پی چد مبرم

مودی حکومت

ممبئی: پی چد مبرم نے کہا کہ انتہا پسند جماعت بی جے پی سرکار نے کشمیری عوام کی آزادی چھین لی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چد مبرم نے مودی حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی حکومت نے چھین لی ہے، جس کی وجہ سے کشمیر کے اندر آج ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، دو جوان زخمی

انہوں نے کہا کہ بے وجہ کشمیر کے حالات کو خراب کیا گیا ہے مسلسل گرتی معیشت پر مودی حکومت خاموش ہے اور اب کشمیر میں بھی اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئےوہاں کی معیشت کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں