جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مودی نے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا : فیاض الحسن چوہان

عوام کے حق پر

لاہور : وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار، انڈین اسٹیبلشمنٹ، بھارتی فوج اور را کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کی وجہ سے ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا : مشتاق غنی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست سے اس خطے کا ہٹلر نریندر مودی اور فاشسٹ بی جے پی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کشمیری ماؤں، بہنوں، نوجوانوں پر ریاستی جبر و استبداد کی جتنی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سال پہلے نریندر مودی نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

متعلقہ خبریں