موڈیز کے بعد بلوم برگ نے بھی پاکستانی معیشت کی بہتری کی نوید سنادی

بلوم برگ

ذرائع ابلاغ کے عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کی کامیابی کی نوید سنادی ہے، امریکی ادارے نے پاکستان اسٹاک کی بہترین کارکردگی کی تفصیلات شائع کردیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ میں پاکستان اسٹاک کا ہنڈریڈ انڈیکس کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آگیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں گذشتہ تین ماہ میں چھتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ داروں نے بھی انتہائی دلچسپی لی اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کےآخری روز کے ایس ای 500 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا تھا۔