جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی سفارت خانوں میں رجسٹریشن کرائیں : معید یوسف

وطن واپسی کے خواہشمند

اسلام آباد : معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں مقیم وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی سفارت خانوں میں رجسٹریشن کرائیں۔

معاونین خصوصی معید یوسف نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ 38 ممالک سے 15 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ بیرون ممالک بے روزگار ہونے والے اور جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے انہیں واپس لانا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں۔ سعودی عرب میں 15 ہزار 594، قطر میں 5 ہزار 800، یو اے ای میں تقریباً 70 ہزار پاکستانی مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف جنگ، وزیر اعظم کا بیرون ملک پاکستانی طبی ماہرین کے لیئے اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی سفارت خانوں میں رجسٹریشن کرائیں۔ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی واپس آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور طبقے کے پاس بالکل وسائل نہیں ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ وطن واپس آنے والے تمام پاکستانیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ کے نتائج کے بعد مسافر کو گھر بھیجنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اثرورسوخ رکھنے والے کوشش کرتے ہیں ٹیسٹ نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں