جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، معید یوسف کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

معید

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ کیا جائے۔

پاکستان نے بامعنی مذاکرات کے لیے شرائط رکھ دیں، معاون خصوصی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کی دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں،پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے، سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندو پرست دہشتگردوں کوہندوستانی عدالتوں نے رہا کر دیا ہے۔

معید یوسف نے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، پاکستان کے خلاف ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو بند کیا جائے، اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا، پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ را نے ایک پڑوسی ملک میں موجود سفارت خانے کے ذریعے چائنیز قونصلٹ، پی سی گوادر اور سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا، حال ہی میں را افسران کی نگرانی میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشت گرد تنظیموں کو ضم کیا گیا اور اس کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیئے گئے، چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث اسلم اچھو کے پرائمس ہسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں