جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے سے افسوس ہوا: احسان مانی

احسان

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے سے افسوس ہوا۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس نے خود فیصلہ کیا کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتا جو کہ افسوس کی بات ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عامر اب نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ ان کے لیے مستقبل میں بہتری ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر نےحیران کُن فیصلہ سنادیا

محمد عامر پرفارم کرکے واپس آسکتے ہیں: مصباح الحق

محمد عامر ٹیم میں واپسی کیلئے مشروط طور پر رضامند

محمد عامر نے جلد بازی میں ریٹائرمنٹ لی: عمران نذیر

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی وجہ سے بھی میڈیا پر بہت کچھ ہوا، وہ ابھی نوجوان ہے جب اس پر پابندی تھی تو پاکستان کرکٹ نے اس کا ساتھ دیا اور جب وہ کھیل میں واپس آئے تو اس وقت بھی اسے بہت سپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ چند ہفتے قبل محمد عامر نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے بیانات سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں