جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد عامر ٹیم میں واپسی کیلئے مشروط طور پر رضامند

ٹیم

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ موجودہ منجمنٹ کے تحت کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم آج محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دے کر اس بات کی وضاحت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر پرفارم کرکے واپس آسکتے ہیں: مصباح الحق

محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں واضح کردوں کہ میں پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا صرف اس وقت جب یہ مینجمنٹ چھوڑ کر چلی جائے گی لہذا صرف اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے مجھ سے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر نےحیران کُن فیصلہ سنادیا

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے بیان میں محمد عامر نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس پرالزامات عائد کیے اور ان کی مینجنٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں