اثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

محمد حفیظ

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق کپتان و قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے ایف بی آر کی جانب سے محمد حفیظ کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈر کا سال 2014 سے سال 2018 تک کا آڈٹ کیا گیا ہے اور ان کے تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کا سامنا

بتایا گیا ہے کہ کرکٹر نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے، جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

مایا ناز آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن جمع کراتا ہوں۔