جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکار محسن عباس نے سابق اہلیہ کے خرچے کے دعوے پر جواب جمع کرادیا

جواب

لاہور: اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے خرچے کے دعویٰ کے کیس پر جواب جمع کرادیا۔

لاہور کی فیملی عدالت میں اداکارو وگلوکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دائر کیے گئے خرچے کے دعویٰ کے کیس پر سماعت ہوئی۔

اداکار محسن عباس حیدر نے درخواست پر جواب جمع کرادیا، فیملی عدالت کی جج مائرہ حسین کے روبرو جواب جمع کروایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ سابقہ اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

محسن عباس کا کہنا تھا کہ میرے حالات آج کل سخت ہیں، بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا ہوں، بے روزگار ہوں اور ماہانہ کچھ بھی آمدنی نہیں ہورہی ہے۔ عدالت قانون کے مطابق سابق اہلیہ کی درخواست پر کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ برس اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جج نے ستمبر 2019 میں خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔

متعلقہ خبریں