جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

موجودہ حکومت کے اے ٹی ایم سینٹ الیکشن کو لوٹنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

بلاول

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے موجودہ حکومت کے اے ٹی ایم سینٹ الیکشن کو لوٹنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنائے اور بتایا جائے تحریک انصاف کو کس کس ملک نے فنڈنگ کی۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اے ٹی ایم کی جانب سے سینٹ الیکشن لوٹے جانے کا خدشہ ہے، انہوں بے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے، بتایا جائے وہ کون کون سے ممالک ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے : بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا نالائق حکومت کو گھر بھیجنے کا آئینی طریقہ موجود ہے، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے حکومت گھر جاسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی اس پر پی ڈی ایم کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی میں لاوارث چھوڑ دیا ہے جو جماعت چارٹرڈ آف ڈیموکریسی ہر متفق ہیں، ہم ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں