جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، سی اے اے کا منی لانڈرنگ میں ملوث ملازم گرفتار

منی لانڈرنگ میں ملوث ملازم

اسلام آباد : اے ایس ایف کے ہاتھوں ایئرپورٹ سے سی اے اے کا منی لانڈرنگ میں ملوث ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی اے اے کے فائر اسسٹنٹ سے 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ کرنسی میں 70 ہزار یورو، 56 ہزار 500 سعودی ریال اور 8 ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آر کروایا۔ سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ارائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے، جسے معطل کردیا ہے۔ ملوث شخص مجرموں کی سہولت کاری کے لیے اپنے سروس پاس کا غلط استعمال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھا۔ جو ملازم ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا اسے سخت ترین تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی بھی بدعنوانی کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ خبریں