جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری

سیلابی

کوئٹہ : بلوچستان میں مون سون بارشوں کی بارشیں جاری ہیں، بارش کا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرکے کئی علاقوں کو متاثر کرگیا۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دریائے ناڑی بولان میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ناڑی راوی سے 38 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزر رہا ہے۔ ریلے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافر پھنس گئے۔

ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کھوسٹ کے مقام کو بھی سیلابی ریلے آنے کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ تربت میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تینز بارش کی وجہ تربت آپسر قلاتی بازار میں مکان گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 104 افراد متاثر

موسلادھار بارشوں سے اوتھل میں ندی بپھر گئے، طغیانی کے باعث پیر گوٹھ ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حب میں چار سو سے زائد لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ لوگوں کو اگر ریسکیو نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا خدشہ ہے۔ حب میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

واشک میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ پیاز اور کھجور کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پنچا ہے، سیلابی پانی سے کئی بند ٹوٹ گئے۔

بسیمہ بازار میں ایک کمرہ منہدم ہو گیا۔ کرخ میں موسلادھار بارش جاری ہے، سیلابی ریلے سے ایم 8 قومی شاہراہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں