جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مون سون بارشیں : وزیر اعظم کی جنوبی سندھ میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

جنوبی سندھ میں

اسلام آباد : شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو جنوبی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو فوری طور پر پانچ لاکھ فی خاندان فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری، جنوبی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کھانے، صاف پانی، رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں