جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مشرقی، شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں معمول کی بارشیں ہوں گی۔ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی ابر کرم برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کا زور تاحال جاری ہے۔ لاڑکانہ 48، سبی 47، دادو ، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

متعلقہ خبریں