موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

موڈیز

اسلام آباد : پاکستان کے لیے اچھی خبر، معیشت میں مثبت اشاروں کی تصدیق موڈیز نے بھی کردی۔ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔

پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگئی ہے، حکومتی پالیسیوں سے معاشی اعشاروں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ وزارت خرانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا 

وزارت خزانہ نے موڈیز کی رپورٹ پر کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک کی ’منفی‘ سے ’مستحکم‘ درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کےایجنڈا پر گامزن رہے گی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹویٹ میں کہا کہ آوٹ لوک میں بہتری معاشی استحکام کیلئے حکومتی کامیابی کا مظہر ہے۔ پائیدار اور طویل مدتی معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔