جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چاند تنازع : عید کے بعد فواد چوہدری اور پوپلزئی کو دعوت دوں گا : ناصر حسین شاہ

عید کے بعد فواد

کراچی : ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد فواد چوہدری اور پوپلزئی کو دعوت دوں گا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق عید کے اجتماعات ہوں گے۔ مندر اور گرجا گھروں میں بھی قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری کا 24 مئی بروز اتوار کو عید کا اعلان، شہریوں سے چاند کی ویڈیو شیئر کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ سندھ میں ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہوسکتے، پنجاب سے کوئی ٹیم مدد کے لیے آرہی ہے تو اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد فواد چوہدری اور پوپلزئی کو دعوت دوں گا، کوشش ہوگی عید کے بعد چاند کا تنازع ہمیشہ کے لیے ختم ہو۔

متعلقہ خبریں